جب میں اس دنیا سے چلا جاؤں تو یہ کام لازمی کر دینا ۔۔۔ میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بات کہہ کر پورے ملک کا دل جیت لیا

2019 ,مئی 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے بعد از مرگ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیاہے ۔وسیم اختر نےیہ اعلان کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے اپنی آنکھیں عطیہ کرکے کراچی میں آئی ڈونیشن مہم کا آغاز بھی کیا ہے ۔وسیم اختر نے پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے تحت قرنیہ کو محفوظ کرنے کی لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر’’آنکھوں کا عطیہ ‘‘مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بہت بڑی نعمت ہیں،اس نعمت سے محروم افراد کی مدد کے لیے عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وسیم اختر نے کہا ملک کے نابینا افراد کے لئے آنکھوں کا عطیہ دینا ہماری سماجی اورمعاشرتی ذمہ داری ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے بعد از مرگ آنکھوں کے عطیہ سے سری لنکا اور دیگر ممالک پر انحصار ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے علماء کرام کا فتویٰ موجود ہے جس کے مطابق یہ جائز ہے اور انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہےمئیر کراچی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مدد سے چلنے والے آنکھوں کے اسپتال میں گزشتہ تین ماہ میں سری لنکا سے قرنیہ منگوا کر 7 مریضوں کی بینائی بحال کی جاچکی ہے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ کراچی میں ہی انسانی زندگی بچانے میں اعضاء کے عطیات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں واک کا اہتمام کیا گیا، مزار قائد کے احاطے میں ہونے والی آگاہی واک میں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی، ڈاکٹر ادیب رضوی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ رضاکاروں، مریضوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور اب یہ خبر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں