امام الحق کی لڑکیوں کے ساتھ مبینہ میسجنگ منظر عام پر آگئی ،نوجوان کرکٹر پر شرمناک الزام لگ گیا

2019 ,جولائی 24



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق کے لڑکیوں کے ساتھ مبینہ میسجز منظر عام پر آگئے ۔سوشل میڈ یا پر جار ی ہونے والے سکرین شارٹس کے مطابق امام الحق مبینہ طور پر چار لڑکیوں کے ساتھ میسجز کا تبا دلہ کر رہے ہیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امان نامی سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ نے یہ سکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ امام الحق ایک ہی وقت میں سات سے آٹھ لڑکیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں بے وقوف بنا رہے تھے ۔امان نے لکھا کہ امام الحق ہر لڑکی کو یہ ہی کہتے تھے کہ وہ سنگل ہیں ۔

 

    واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کے خلاف بھی ایک افغان لڑکی سوشل میڈ یا پر سامنے آئی تھی جس نے الزام عائد کیا تھا کہ عماد وسیم نے اسے پیار کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا ہے ۔

    متعلقہ خبریں