میں بہت خوش ہوں کہ کوئی بھی اسٹار مجھے کسی تقریب میں مدعو نہیں کرتا ۔۔ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار نے دنیا سے چھپے رہنے کی وجہ بتا دی

2019 ,جنوری 13



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے تنہائی پسند نامور اداکار اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ کوئی بھی اسٹار انہیں کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کرتا۔بھارتی نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اکشے کھنہ کا کہنا ہے کہ سب سے اہم اپنے آپ میں ہونا ہوتا ہے جو میں ہوں اور میں اپنی یہ عادت تبدیل نہیں کرسکتا،، اداکار نے بتایا کہ ’ لوگوں نے مجھے کسی بھی تقریب میں مدعو کرنا چھوڑ دیا ہے اور یہ مجھے پریشان نہیں کرتا کیوں کہ میں تو بہت خوش ہوں کہ اب ایسا ہوتا ہے، سب جانتے ہیں کہ میں کیسا ہوں،،اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن سچ میں مجھے ہنسانا بہت آسان ہے، مجھے مزاح پسند ہے اور کوئی مجھ پر جملے بازی کرے اس پر بھی میں مسکرا جاتا ہوں۔ ،،واضح رہے کہ اکشے کھنہ ان دنوں اپنی نئی فلم ’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس میں وہ سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجے بارو کا کردار ادا کریں گے،،فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا مرکزی کردار انوپم کھیر نبھا رہے ہیں جن کے حوالے سے اکشے کھنہ کہتے ہیں کہ ’مجھے ان کے ساتھ مزہ آتا ہے تو میں زبردست کام کرتا ہوں، وہ آپ کو انٹرٹین رکھتے ہیں اور ہمیشہ خوش رہتے ہیں،، اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ان (انوپم) کی یہ فنکاری ایک اور زبردست کامیابی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں