عوام کی موجیں ہی موجیں ۔۔ پاکستان میں سونا اچانک اتنا سستا؟؟؟ دکانوں میں رش لگ گیا

2019 ,مئی 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 200 روپے کم ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالرکے اضافے سے 1280 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 67 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 58 ہزار 128 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر ائی تھی کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ماہ کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1550 روپے کی کمی ہوئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق 3 اپریل 2019 کو فی تولہ سونے کی قیمت 72 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 61 ہزار 900 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اپریل 2019 کے دوران ہی فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طورپر 1550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طورپر1329 روپےکی کمی واقع ہوئی۔30 مارچ 2019 کو فی تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار 550 روپے پر تھی جو مجموعی طورپر 1550 روپے کی کمی کے بعد اپریل کے اختتام پر 69 ہزار روپے کی سطح پر آگئی،اپریل کے دوران فی دس گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 1329 روپے کی واقع ہوئی، جس کے بعد اب یہ خبر ائی ہے کہ سونا زمید سستا ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں