یہ تو ہونا ہی تھا : شہلا رضا کو قتل کی دھمکیاں ملنا شروع ۔۔۔ دھمکیاں دراصل کس جماعت کی جانب سے مل رہی ہیں ؟ پکی خبر نے ہلچل مچا دی

2019 ,مئی 4



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاستدان شہلا رضا اور سعید غنی کوبڑے ملک سے قتل کی دھمکی مل گئی ، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا نے پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات کو ہدف بنا لیا اور صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو قتل کی دھمکی دے ڈالی ۔ قتل کی دھمکیاں موصول ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا کو غیر ضروری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے، سکیورٹی الرٹ کی کاپی سعید غنی اور شہلا رضا کو بھی موصول ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز لیٹر میں کہا گیا کہ انہیں ایک ہفتے کے اندر قتل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ 27 اپریل کو سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کنور عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا، دوران پوچھ گچھ اُس نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا تھا۔ قتل کی دھمکیاں موصول ہونے کے معاملے پر پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی اور شہلا رضا کا تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا البتہ سیاسی رہنماؤں میں خوف کی فضا ضرور پھیل گئی ہے، دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے آئی ایم ایف میں تعینات سینئر نمائندے ڈاکٹر رضا باقر سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ جو کہ آئی ایم ایف میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے آئی ایم ایف میں تعینات سینئر افسر ڈاکٹر رضا باقر سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کا نوٹی فیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔مشیرخزانہ نے کہا کہ جو اچھے لوگ ہیں ان کو واپس لایا جا رہا ہے، رضا باقر سمیت جو اچھے لوگ ہیں ان سے رابطہ کررہے ہیں، وزیراعظم کی ٹیم گورنراسٹیٹ بنک کے عہدے کیلیے دیگرشخصیات سے بھی رابطےمیں ہے۔واضح رہے کہ رضا باقر اس وقت مصر میں آئی ایم ایف کے عہدیدار ہیں اور نئے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پرتعیناتی کے لیے پاکستانی حکام نے رضا باقر سے رابطہ بھی کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا باقرگورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوارہیں، اور اب یہ خبر ہے کہ ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم جنوبی افریقہ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سعید غنی اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ایم کیو ایم ساؤتھ افریقا نے پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات کو ہدف بنا لیا ہے۔

متعلقہ خبریں