بدھ مذہبی رہنما کی انتہائی شرمناک ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2018 | 17:52 شام

تائپی(مانیٹرنگ رپورٹ) تائیوان میں ایک بدھ مذہبی رہنماءایسی شرمناک ویڈیوز منظرعام پر آ گئی ہیں کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق کئی ہونگ نامی اس بدھ راہب کی تین ویڈیوز منظرعام پر آئی ہیں جن میں اسے منشیات استعمال کرتے اور مردوں کے ساتھ ہم جنس پرستی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تھائی پولیس نے گزشتہ روز شونگفو ٹیمپل میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کو مبینہ طور پر اس کی مزید فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں جو مجموعی طور پر 200جی بی ڈیٹا پر مشتمل ہیں۔ پولیس کو اس کے کمرے

سے نشہ آور دوا ایمفیٹامین کی گولیاں بھی ملی ہیں۔

 

کئی ہونگ تائیوان کا ایک بڑا بدھ مذہبی رہنماءہے جس کو مذہبی حلقوں اور تھائی عوام میں بہت عزت و عقیدت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ وہ چائنیز ینگ بدھسٹ ایسوسی ایشن کا سیکرٹری جنرل بھی رہ چکا ہے۔ منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں وہ دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے بعد کہہ رہا ہوتا ہے کہ ”کیا تم مزید چاہتے ہو؟ میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں اور میرا شوہر دنیا میں سب سے اچھا ہے۔“ اس ویڈیو سے ایسے ظاہر ہوتا ہے کہ اس29سالہ راہب نے اس مرد کے ساتھ شاید شادی کر رکھی تھی اوراس کی بیوی بن کر رہ رہا تھا۔