عید سے قبل کاروبار کا آخری روز، اسٹاک مارکیٹ نے سب کو بڑا سرپرائز دے دیا

2019 ,جون 3



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی لمبی تعطیلات سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے ۔کاروبار کےآغاز پر 100 انڈیکس میں 340 پوائنٹس کمی دیکھی گئی اور کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 650 کی سطح سے نیچے آگیا۔تاہم اس وقت مارکیٹ میں 100انڈیکس 235پوائنٹس کمی کے ساتھ ہے اور کرنٹ انڈیکس 35ہزار 739پوائنٹ 24کی سطح پر موجود ہے۔ یادرہے کہ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ایک ہفتے کے دوران روپیہ مضبوط جبکہ ڈالر کمزور ہوا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت ساڑھے 3 روپے تک کم ہو گئی، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔روپیہ جان پکڑنے لگا اور ڈالر کمزورہونے لگا، ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے کمی کےبعد 147 روپے 91 پیسے میں بند ہوا۔ ڈالر دام گرنے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہفتے کے دوران ہی لگ بھگ 305 ارب روپے کی کمی ہو گئی۔انٹر بینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 3 روپے کمی کے بعد 149 روپے میں بند ہوا، کرنسی ڈیلرز ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ امپوٹرز کی ڈمانڈ میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ اور درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی فروخت بتا رہے ہیں۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں پورے ہفتے صرف 270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس 35 ہزار 970 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، شیئرز کی مالیت میں لگ بھگ 35 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک ہفتے کے دوران 1 لاکھ 89 ہزار ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے، تاہم اب ڈالت میں اضافہ ہوناشروع ہوا اور اب ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونےکے بعد 148 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے، اور اب کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں