قربانی کا اَجر ۔۔۔ اسد عمر کے حوالے سے اچانک ناقابلِ یقین خبر آگئی ، پوری کابینہ دنگ رہ گئی

2019 ,اپریل 27



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسد عمر کا وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل نہ ہونے کا حتمی فیصلہ، عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، تاہم ان کے کابینہ میں دوبارہ شامل ہونے کی خبریں غلط ہیں، وہ کابینہ سے باہر رہ کر حکومت کی مدد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اسد عمر کے مستعفی ہونے اور حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کیے جانے کے فیصلوں پر ردعمل دیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔ اسد عمر وفاقی کابینہ سے باہر رہ کر بھی حکومت کی مدد کریں گے۔ عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں غلط ہیں۔ شیخ رشید بھی اسد عمر کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم اسد عمر اب وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل نہیں ہوں گے۔عامر لیاقت حسین مزید کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف ایک فرد واحد، عمران خان کی جدوجہد ہے۔ یہ عمران خان کی جدوجہد ہی تھی جس کے باعث تحریک انصاب اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عامر لیاقت حسین کہتے ہیں کہ پارٹی میں گروپ بندی کرنا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ زیادتی ہے۔ پارٹی میں گروپ بندی کے ذریعے عمران خان کی جدوجہد کو نقصان نہ پہنچایا جایا۔عمران خان ایک معصوم ار سچا انسان ہے، پارٹی کو نقصان پہنچا کر اس کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے۔ عامرلیاقت حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی کا اختیار رکھتے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ کیا پارلیمنٹ میں کوئی ایسا قابل شخص موجود نہیں تھا جو ایک غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ عامر لیاقت حسین خود بھی وزارت کے خواہش مند ہیں۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے تاحال ان کی یہ خواہش پوری نہیں کی۔

متعلقہ خبریں