میٹرو اور اورنج لائن تو کچھ بھی نہیں ۔۔ تحریک انصاف حکومت نے لاہور کیلئے اپنے پہلے شاندار میگا پراجیکٹ کااعلان کر دیا

2019 ,مئی 4



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کیلئے اپنے پہلے میگا منصوبے کا اعلان کردیا، نئی حکومت نے شہر میں شاہکام چوک پر فلائی اوور کا منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ایک سال کے طویل وقت کے بعدپنجاب کے دارالحکومت لاہور کیلئے اپنے پہلے میگا منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے شہر میں اپنا پہلا فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایل ڈی اے نے لاہور کے علاقے شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ کینال روڈ پر 6 لین پر مشتمل فلائی اوور پر 2ارب 22کروڑ 50لاکھ کی لاگت آئے گی ۔ کینال روڈ، شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیر سے بحریہ ٹاون کے داخلے، ملتان روڈ اور ڈیفنس روڈ پر ٹریفک کا دباو کم کیا جا سکے گا۔ ایل ڈی اے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کام شروع ہونے کے دس ماہ بعد اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ۔ منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 25 کنال اراضی حاصل کی جائے گی جبکہ منصوبے کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی ۔ امکان ہے کہ فلائی اوور منصوبے پر کام کا آغاز بجٹ کے اعلان کے بعد ہوگا۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وزیراعظم سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان نے کرپٹ بیوروکریٹس کیخلاف 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہونے والی ملاقات میں کرپشن کے موضوع پر بات ہوئی۔ وزیر اعظم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو باور کرایا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے ناسور نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اداروں کو تباہ کیا، جس سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔دوسری طرف اجلاس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 800 کیسز کی تحقیقات کی منظوری مل گئی ہے۔ گریڈ 17 تا 22 تک کے بڑے افسروں اور ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری مل چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ہے کہ جو بھی بڑے لوگ ہیں جنہوں نے خزانے کو نقصان پہنچایا ان کیخلاف ایکشن لوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 50 فیصد کیسز پٹواری اور کانسٹیبل تک محدود تھے۔ اس سے قبل کسی بڑے پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اعجاز حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں جس بھی افسر کے خلاف کیس ہو گا اسے اپنی صفائی کا مکمل موقع دیں گے، اور اب یہ خبر ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کیلئے اپنے پہلے میگا منصوبے کا اعلان کردیا، نئی حکومت نے شہر میں شاہکام چوک پر فلائی اوور کا منصوبہ تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے ایک سال کے طویل وقت کے بعدپنجاب کے دارالحکومت لاہور کیلئے اپنے پہلے میگا منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور میں بہت سے اور بھی اہم فیصلے کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں