تین ٹانگوں والی اداکارہ کا سوشل میڈیا پرہنگامہ، تصاویر نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

2018 ,جنوری 26



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): کیا آپ نے کبھی ایسی اداکارہ دیکھی ہے جس کی تین ٹانگیں ہوں؟ یا ایسی معروف شخصیت جس کے تین ہاتھ ہوں؟اگر نہیں تو دور جانے کی ضرورت نہیں، گزشتہ دنوں معروف جریدے ونیٹی فیئر نے ایسی تصویر شائع کی ہے، جس نے انٹرنیٹ کی دنیا پر تہلکہ اور لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔ ونیٹی فیئر کے اس جریدے کے سرورق پر آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار جیسے نکول کڈ مین، ٹام ہینکس، رابرٹ ڈی نیرو اور دیگر موجود ہیں، مگر لوگوں کی توجہ کا مرکز یہ معروف فنکار نہیں بلکہ اداکارہ ریز ودر اسپون کی ٹانگیں بن گئی ہیں۔جی ہاں واقعی اس تصویر میں اداکارہ کی تین ٹانگیں نمایاں ہیں اور انہوں نے خود بھی اس کا ‘اعتراف’ کیا ہے۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا ‘ لگتا ہے کہ اب سب ہی جان گئے ہیں، میری تین ٹانگیں ہیں، مجھے توقع ہے کہ آپ اس کے باوجود مجھے قبول کرلیں گے’۔اداکارہ تصویر میں معروف سیلیبرٹی وانفرے اوپرے کے ساتھ بیٹھی ہیں اور ان کے تین ہاتھ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔انہوں نے بھی ریزر ودر اسپون کی تین ٹانگوں کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے تھری ڈی ہاتھ کو قبول کرنا ہوگا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا ہاتھ درحقیقت ونیٹی فیئر کے فوٹو شوٹ کے دوران لی جانے والی کسی اور تصویر کا ہے، جو یہاں فوٹوشاپ کی غلطی سے آگیا۔جریدے نے بھی اس حوالے سے وضاحت پیش کی ‘ویسے تو ہم اداکارہ کی تین ٹانگوں کو پسند کریں گے مگربدقسمتی سے تصویر میں یہ بصری دھوکا ان کے لباس کی لائننگ کی وجہ سے ہوا۔

متعلقہ خبریں