ملکہ شیراوت گھر سے بے دخل۔۔۔ وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

2018 ,جنوری 11



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) : 94 ہزار ڈالرز کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اداکارہ کو ان کے پیرس میں موجود اپارٹمنٹ سے بے دخل کر دیا گیا، جہاں وہ اپنے فرانسیسی شوہر سیرلے کے ساتھ مقیم تھیں۔ جوڑنے نے 2017ء کے آغاز میں یہ گھر 6000 ہزار یورو(7 ہزار ڈالرز) ماہانہ پر حاصل کیا تھا،اور اس حوالے سے عدالتی فیصلہ بھی موجود ہے۔

دوسری جانب اداکارہ ملکہ شیروات نے گھر کا کرایہ نہ چکانے کی وجہ سے پیرس میں گھر سے باہر نکال دیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ پیرس میں نہ ہی انکا خود کا گھر ہے اور نہ ہی کرایہ کا-ان قیاس آرائیوں کے درمیان ملکہ نے ٹویٹ کیا "میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہہ رہی ہوں، میرے پاس پیرس میں نہ ہی اپنا اور نہ ہی کرایہ کا گھر ہے میں پیچھلے 8 مہینوں سے لاس اینجلس اور ہندوستان میں رہ رہی ہوں۔

متعلقہ خبریں