اب ہم تمہیں رلائیں گے ۔۔۔ پیپلز پارٹی تو کچھ بھی نہیں بلکہ ن لیگ حکومت گرانے کیلئے کیا گیم شروع کرنے والی ہے ؟ بڑا اعلان ہوگیا

2019 ,اپریل 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیکر اسمبلی کو نہیں چلنے دیں گے۔ حکومت کے تمام غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کو عدالتوں میں جلد چیلنج کریں گے۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی ترجمان ن لیگ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف عدالت جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب سیل کے شہزاد اکبر اور ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل سمیت تمام غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز اگر اپنی صفائی نہ دے سکے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کے وکیل عطا تارٖڑ کا کہنا تھا کہ نیب بلا جواز گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ جب بھی شریف خاندان کے کسی فرد کو بلایا گیا وہ حاضر ہوئے اور مستقبل میں بھی پیش ہونگے۔رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی جماعت کے کسی فرد کے خلاف کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنے اور ون یونٹ لانے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ وفاق اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے نہیں کٹھ پتلی وزیراعظم کی پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے دیوالیا ہورہا ہے۔گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خان صاحب ایمنسٹی اسکیم سے کس کا کالا دھن سفید کرنا چاہتے ہیں؟ علیمہ باجی کا، علیم خان کا، جہانگیر ترین کا یا ان لوگوں کا کالادھن جو آپ کو چندہ دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں