عشائیے میں دیے گئے کھانے کا چرچہ تو خوب رہا مگر محمد بن سلمان کو پاکستان میں ناشتے میں کیا چیز دی گئی تھی ؟ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

2019 ,فروری 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہائوس میں خصوصی ناشتے کا بندوبست کیا گیا۔ اتوار کے روز وزیراعظم ہائوس میں خوشگوار عشائیے کے بعد پیر کی صبح سعوی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمران خان نے ناشتہ  بھی اکٹھے کیا، شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے وزیراعظم ہائوس میں روایتی عربی ناشتے کا بندوبست کیا گیا تھا۔ ناشتے میں عربی بینز کی کافی، کھجوریں، پنیر، زیتون، پھلوں کے مربے، حلوہ ، دال اور انڈے کی سعودی طرز کی ڈش شکشکا بھی پیش کی گئی۔ ناشتے میں افغانی اور پاکستانی نان کے علاوہ پنیر اور شہد سے بھری ڈبل روٹی بھی موجود تھی، اس کے علاوہ مختلف پھل، پھلوں کے جوس اور عربی چائے ناشتے کی میز کی زینت بنے۔ناشتے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان گپ شپ اور غیر رسمی گفتگو ہوتی رہی۔

متعلقہ خبریں