پاکستان کی عسکری و سویلین قیادت کے تعلقات دراصل کیسے ہیں؟ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے اندرونی کہانی بے نقاب کردی

2019 ,جون 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پاکستان کی عسکری اور سویلین قیادت کے تعلقات کو بہترین قرار دیدیا اور کہا ہے کہ ایسے بہترین تعلقات کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ نجی ٹی وی چینل سماءٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد چودھری نے کہاکہ ’آپ نے انٹرنیشنل میڈیا منیجمنٹ فوج پر چھوڑ دی، عالمی سطح پر فوج کو سامنے رکھیں گے تو اس کا اثر کچھ اور ہوگا، عالمی امیج آئی ایس پی آر نہیں، ہمیں بنانا ہے مگر ہمارا کوئی ونگ ہی نہیں، سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں۔

جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ اس وقت فوج میں کوئی اقتدار کی بھوک(Appetite (نہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ فوج بلاشبہ پاکستان کا سب سے طاقتور ادارہ ہے ، اسے سول اداروں کو طاقتور بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، فوج اگر فیصلہ کرلے کہ ایسا نہیں کرنا تو کوئی ادارہ طاقتور نہیں ہوسکتا، وہ پاکستان کی وزارت اطلاعات سے بھی بہتر ہیں لیکن یہ کام سویلین حکومت کو کرنا چاہیے، عالمی سطح پر فوج کی بجائے سویلین چہرے سے بہتر تاثرجاتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس کے پاس وہ سہولیات نہیں یا سویلین لوگ ایسا کرنے کے اہل نہیں لیکن پہلی مرتبہ وزارت اطلاعات کو وزارت خارجہ کیساتھ لگایا اور پلوامہ سے لے کر عرب دنیا سے تعلقات تک سب پیش رفت دنیا کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کا حل طاقت نہیں، اس کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔

    متعلقہ خبریں