نواز شریف کی ضمانت ختم ۔۔۔۔ جیل واپس جانا ہے یا نہیں ؟ ن لیگ نے اپنا فیصلہ سنا دیا

2019 ,مئی 4



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں، قوم کے محسن کو بے گناہ سزا دی جارہی ہے، نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کریں گے۔لاہور میں مسلم لیگ نے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم کے کہنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹایا گیا، حکومت نے عام آدمی کی زندگی مشکل کردی ہے۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے مسائل ہیں، آئی ایم ایف کے ملازم کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، حکومت نے تین گنا مہنگائی میں اضافہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ میں متحرک کردار ادا کیا ہے، مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم میں خوش آمدید کہتے ہیں، ن لیگ کی تنظیم سازی میں تھوڑی تاخیر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کا اثاثہ ہے، ہمارے پاس اقتصادی وژن ہے، ن لیگ کے دور میں تاریخی کام ہوئے جو ماضی میں نہیں ہوئے، پارٹی میں تنظیم سازی مکمل ہوگئی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے پانچ سال کی ترقی ماضی کے 25 سال پر بھاری ہے، شہباز شریف نواز شریف کی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، حکومت نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی خود مختاری کا سودہ کردیا ہے، آئی ایم ایف کے کہنے پر گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر کو ہٹایا۔مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف ہی ن لیگ کے صدر ہیں وہ 10 دن میں وطن واپس آجائیں گے، نواز شریف اور شہباز شریف کا ایک ہی بیانیہ ہے، نواز شریف کے بیانیے کی کسی نے مخالفت نہیں کی ہے۔ اسے بہت عزت ملی ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین کو عہدوں سے ہٹادیا اور اب چیئرمین ایف بی آر کو عہدے سے ہٹانے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی . روزنامہ جنگ کے وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کی تبدیلی کا فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی وزارت کے دوران ہی ہوگیا تھا، چیئرمین ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈیکلریشن سکیم کو اپنانے سے انکار کیا تھا اور موقف اپنایا کہ مجوزہ سکیم وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئی .ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے اس موقف پر وزیراعظم نے اظہار ناراضی کیا اور شیخ رشید نے چیئرمین ایف بی آر پر جملہ کسا تھا کہ سکیم بنانے والے اس سے لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں.رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا تعلق پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس سے ہے ، ان کی تقرری مو جودہ حکو مت نے ہی کی تھی، ان پر اسلئے تنقید کی جارہی ہے کہ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے ہدف کو حاصل کرنے میں نا کامی کا سامنا ہے ، اور اب خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں، قوم کے محسن کو بے گناہ سزا دی جارہی ہے، نواز شریف 7 مئی کو خود کو جیل حکام کے حوالے کریں گے۔لاہور میں مسلم لیگ نے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم کے کہنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹایا گیا،

متعلقہ خبریں