مولانا فضل الرحمان نے ریاست پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

2019 ,جون 23



کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے ، میں ریاست پاکستان سے بات کررہاہوں۔ جیونیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے ، ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں، الیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے ، پاکستان میں علمائے کرام کو نظام سے باہر رکھا گیاہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیاہے جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں یہ باتیں حکومت سے نہیں ریاست پاکستان سے کررہا ہوں۔

    متعلقہ خبریں