وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ۔۔۔۔ رات گئے فواد چوہدری نے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 12



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب میں تبدیلی عمران خان نے لانی ہے ، کوئی کہے کہ تبدیلی ہم سے پوچھ کر آئے گی تو ایسے نہیں ہوگا ،عثمان بزدار ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے۔ تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی عمران خان نے لانی ہے ، کوئی کہے کہ تبدیلی ہم سے پوچھ کر آئے گی تو ایسے نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوعوام کا اعتماد حاصل ہے ، وہ جب چاہیں گے پنجاب میں تبدیلی آئے گی ، کسی کی ملاقاتوں سے کچھ نہیں ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار ابھی وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے کیونکہ ان کو ایم پی ایز کا اعتماد حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی وزیر اعظم چاہیں تو آسکتی ہیں ۔ دوسری جانب نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئئے سینئر صحافی حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر دو نمبروں پر مشتمل ایک گاڑی دیکھی گئی جس میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی نوجوان لیڈرشپ کو ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔حبیب اکرم نے وفاقی وزیر اطلاعات سے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا توفوادچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تبدیلی لانی ہے کیونکہ ان کے پاس عوام کی طاقت ہے ،ابھی تک وزیراعلیٰ اور ایم پی ایز کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے ،اگر عمران خان چاہیں تو پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے ۔

متعلقہ خبریں