برطانیہ: شدید برفباری کے دوران پورے شہر کی چھتیں برف سے ڈھکی ہوئی مگر ایک گھر کی چھت بلکل صاف ۔۔۔اصل وجہ کیا نکلی ؟ خبر آتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بھنگ کی کاشت بین ہے۔ برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث ہر گھر کی چھت برف سے ڈھکی ہوئی تھی لیکن ایک درمیان میں ایک گھر کی چھت بالکل صاف تھی جسے دیکھ کر پولیس کو شک گزرا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹاﺅن کیگلے کے اس گھر میں آفیسرز چیک کرنے کے لیے اندر گئے تو وہاں جرائم پیشہ افراد بھنگ کی کاشتکاری کر رہے تھے۔ انہوں نے گھر کے چار کمروں میں سینکڑوں کی تعداد میں بھنگ کے پودے لگا رکھے تھے۔ پولیس اہلکار جب شک گزرنے پر گھر کے قریب پہنچے تو انہیں وہیں سے بھنگ کی بُو آنے لگی۔پولیس کے مطابق اس گھر میں موجود بھنگ کی مالیت 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 22لاکھ روپے) ہے۔ ملزموں نے گھر میں بھنگ کے کل 322پودے اگا رکھے تھے اور انہیں حرارت دینے کے لیے گھر کے اندر ہیٹر چل رہے تھے جن کی حدت کی وجہ سے گھر کی چھت پر گرنے والی برف پگھل کر ختم ہو جاتی تھی۔پولیس آفیسر جیمز بٹرفیلڈ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر گھر کے اندر کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جیمز نے بتایا کہ جب ہم گھر میں پہنچے تو وہاں کو شخص موجود نہیں تھا۔اس گھر کے ہمسائے میں رہنے والی 44سالہ وکی واٹسن نے بتایا ہے کہ ”کچھ عرصہ قبل ہی دو لڑکوں نے یہ گھر کرائے پر لیا تھا، ان کے ساتھ کوئی خاتون یا بچے نہیں تھے۔ ہم سمجھتے رہے کہ وہ ہم جنس پرست ہوں گے تاہم مجھے پہلے ہی شک تھا کیونکہ میرا باقی سارا گھر شدید سردی کی وجہ سے انتہائی ٹھنڈا رہتا تھا لیکن ہمارا باتھ روم، جو ان کے گھر کے ساتھ ملحق تھا، وہ بہت زیادہ گرم ہوتا تھا۔“ رپورٹ کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔





