امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا

2019 ,جولائی 24



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مختلف لڑکیوں کے ساتھ کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ اور نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد پی سی بی بھی میدان میں آگیا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق امام الحق کی تصاویر سامنے آنے پر پی سی بی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ، ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر امام الحق کی مختلف لڑکیوں سے واٹس ایپ کی جانے والی فحش چیٹ اور نازیبا تصاویر لیک ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹوئٹر پر امام الحق اور می ٹو کے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

    متعلقہ خبریں