ویرات کوہلی نے شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

2017 ,دسمبر 20



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): ویرات کوہلی بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کی سب سے مشہور شخصیت بن گئے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، پہلے ان کی شادی سے متعلق مختلف افواہیں زیرگردش کرتی رہیں تاہم شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد جہاں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا وہی کچھ انتہاپسندوں کو ان کی اٹلی میں شادی کرنا بالکل پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ویرات کوہلی جہاں کرکٹ کے میدان میں اپنی کارکردگی، بڑھتی شہرت، فیس میں اضافے اور اب شادی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہے وہیں انہوں نے رواں سال اب تک 144 ملین ڈالر کی کمائی بھی کی جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ ہے اور یوں انہوں نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر رہنے والے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی کمائی 106 ملین ڈالر ہے جو ان کی گزشتہ سال کی کمائی کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہے۔

متعلقہ خبریں