دیو قامت ہاتھوں پر کھڑا انوکھا پل

2018 ,اگست 2



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): ویت نام کے انجینیئرز نے ستونوں کو انسانی ہاتھوں کی شکل میں ڈھال کر 5 ہزار فٹ طویل پل بنا ڈالا۔سینٹرل ویت نام میں بنائے جانے والے اس پل کے ستون ہاتھوں کی شکل کے ہیں جو جنگل سے ابھرتے ہوئے معلوم ہورہے ہیں۔

View image on Twitter

پل کا رنگ سنہرا ہے جس کی مناسبت سے اسے گولڈن برج کا نام دیا گیا ہے۔ بنانے والوں نے ستونوں کو ’خدا کے ہاتھوں‘ کا نام دیا ہے۔

150 میٹر طویل یہ پل ویت نام کے ایک سیاحتی مقام پر بنایا گیا ہے جہاں پر سیاحوں کی رونق دوگنی ہوگئی ہے جو اس پل کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔

متعلقہ خبریں