انتہائی افسوسناک خبر : ملک کے نامور صحافی و ٹی وی اینکر حادثے میں جاں بحق، موت کی خبر آتے ہی ہر طرف ہلچل مچ گئی
برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوا نیچے آیا اور مرکزی شاہراہ پر مال بردار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف نیوز اینکر اور پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر حادثہ رِنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ہیلی کاپٹر ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ اور ایوارڈ یافتہ 66 سالہ نیوز اینکر رکارڈو بوئیچاٹ ہلاک ہوگئے۔نیوز اینکر بوئیچاٹ اپنے معروف مارننگ شو کی ریکارڈنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ریسکیو ادارے نے


امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ پائلٹ اور نیوز اینکر کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے۔لاری ڈرائیور نے اپنے بیان میں بتایا کہ معمول کی رفتار کے ساتھ رنگ روڈ پر جا رہا تھا کہ ہیلی کاپٹر اچانک سے نیچے آتے ہوئے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک الٹ گیا اور مجھے معمولی زخم بھی آئے۔