شاہ سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پر بیت المقدس کے بارے کیا کہا تھا ؟فلسطینی سفیرنے بڑی حقیقت بتا دی

2017 ,دسمبر 20



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )بیت المقدس کا معاملہ آج کل انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے اور مسلم حکمرانوں کی طرف سے صرف لفظی جنگیں کی جا رہی ہیں ۔سعودی عرب میں متعین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الآغا نے کہا ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے2 تاریخی واقعات کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں واقعات سے فلسطین اور اس کے عوام سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ باسم الآغا نے بتایا کہ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے دورے پر تھے۔ فلسطینی سفیر نے انہیں اس موقع پر سلام کیا تو خادم الحرمین الشریفین نےانہیں گلے لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس ہمارےدلوں میں ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہو گا۔شاہ سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پرخودکو فلسطینی سفیر قراردیا،دوسرا واقعہ الجزائر کے دورے کے موقع پر پیش آیا اس وقت شاہ سلمان ریاض کے گورنر ہوا کرتے تھے۔ وہ الجزائر میں سعودی سفارتخانے کے افتتاح کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔ فلسطینی سفیر نے اس موقع پر اپنا تعارف کرانا چاہا تو خادم الحرمین الشریفین نے جواباً کہاکہ شہزادہ (اس وقت) سلمان مملکت میں فلسطین کا سفیر آپ کے سامنے ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں واقعات سے فلسطین اور اس کے عوام سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں واقعات سے فلسطین اور اس کے عوام سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ چلتا ہے اور بیت المقدس کی اسلام کے لیے اہمیت کا بھی اندازہوتا ہے ۔

متعلقہ خبریں