معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 1



راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کااعلان کردیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ نرسزکے شعبے میں حکومت نے بہتری کاعزم کررکھا ہے،وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وفاق میں سٹوڈنٹس نرسز کا ماہانہ وظیفہ 6800 سے بڑھا کر 20 ہزار کردیا جبکہ گریڈ 16 کی ریگولرنرسز کا الاؤنس 500 سے بڑھا کر 8 ہزارکردیا ہے، معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ریگولرنرسز کا ڈریس الاؤنس 600 سے بڑھاکر 3 ہزارکردیا ہے، اضافے سے حکومتی اخراجات کا تخمینہ 228.547 ملین سالانہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ نرسزکے شعبے میں حکومت نے بہتری کا عزم کر رکھا ہے، وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت اولین ترجیح ہے۔

    متعلقہ خبریں