نجم سیٹھی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے وزیراعظم کوبھی مشورہ دے دیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جولائی 2



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے ،ان کے حوالے سے معروف صحافی نجم سیٹھی نے تشویشناک دعویٰ کیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ،انہیں ذیا بیطس اور خون کے غیر معمولی دباﺅکا عارضہ بھی ہے جبکہ ان کی بائیں آنکھ کے قریب خون کا لوتھڑابھی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ رانا ثنا اللہ کو غیر ہوادار کمرے میں رکھا گیا ہے اور ان سے ادویات بھی لے لی گئی ہیں ۔نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے اپنے شوہر کو ادویات پہنچائی تھی ۔

متعلقہ خبریں