مہوش حیات نے جنسی ہراسگی کے خلاف مہم چلانے کے لیے ایسا لباس پہن کر مہم چلا دی کہ سوشل میڈ یاپر تہلکہ مچ گیا

2018 ,جنوری 11



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جنسی ہراسگی کے معاملے پرہالی ووڈ اداکاراوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ 75ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر تمام فنکار سیاہ لباس پہن کر شریک ہوئے یہ سیاہ لباس دراصل ٹائمز اپ نامی مہم کے حوالے سے پہنا گیا تھا۔

View image on Twitter
اسی حوالے سے اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر اور انسٹا گرام پیج پر سیاہ لباس میں تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے یہ سیاہ لباس کیوں پہنا ہے۔مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے امریکہ میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ لباس پہنا ہے اور اپنے وطن کی ساتھیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کسی بھی طرح مردوں سے کم نہیں ہیں کسی بھی قسم کا ہراساں کرنا ہمارے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں