مصروفیات کے باوجود یہ چیز نہیں چھوڑتی ، اداکارہ ایما واٹسن نے ناقابل یقین بات کہہ دی

2019 ,جنوری 21



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ خوبصورت اداکارہ ایماواٹسن نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا ۔ ایماواؤسن کا کہنا ہے کہ وہ مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی ۔ اپنا ناشتہ خود بناتی ہوں ‘انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی میری پسندیدہ ہے۔ فلم ہیری پورٹر کے ذریعے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی، نوجوانوں میں مقبول ہالی ووڈ اداکارہ’’ ایماواٹسن‘‘ خوبصورتی کا پیکر اورحسن ونزاکت سے بھرپورہیں۔ دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ایماواٹسن مصروفیات کے باوجود ناشتہ چھوڑنا مناسب نہیں سمجھتی۔ ناشتے سے متعلق ایماکا کہنا ہے کہ اپنا ناشتہ وہ خود بناتی ہیں، انڈے سے منفرد انداز میں تیار کی گئی روٹی ایماواٹسن کی پسندیدہ ہے۔ایما کا کہنا ہے کہ وہ انڈے پھینٹ کر سالسہ اور (ایواکاڈو، لیموں کا رس اور سمندری نمک سے تیار کردہ روٹی) خود تیار کرتی ہیں، یہی ان کا ناشتہ ہے، جو اگرچہ سادہ ہے لیکن بے حد لذیذ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں