زرداری، فریال ، مراد علی شاہ کا بھی نمبر آگیا؟ نیب نے خاموشی سے کیافیصلہ کرلیا؟ملکی سیاست میں ہلچل

2019 ,فروری 12



راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی احتساب بیورو( نیب ) نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں تفتیش کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، تینوں رہنماں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے. قومی احتساب بیورو( نیب ) نے جعلی بینک اکانٹس کیس میں تفتیش کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی طلب کیا جائے گا اور تینوں رہنماؤں کی طلبی نیب راولپنڈی بیورو میں ہوگی ، ذرائع کے مطابق تینوں رہنماں کو جلد طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق تفتیش کی جائے گی ، آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور مراد علی شاہ کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ سوالنامہ بھی دیا جائے گا ، نیب نے لاہورہائی کورٹ میں سا بق صدر آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف رخواست کی جلد سماعت کیلئے بھی رجوع کر رکھا ہے ، نیب نے اکتوبر 2017 میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، تاہم اس پر سماعت نہیں ہوئی تھی ، نیب کی درخواست پر ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی بریت کیخلاف درخواست کو سماعت کیلئے 6 مارچ کو مقرر کر دیا تھا ، تاکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) بے نامی اکانٹس سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے ،جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں ، ایف آئی اے نے اسی معاملہ میں نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی اور بینکر طحہ کو گرفتار کیا تھا ، جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، اومنی گروپ کے سربراہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں کے ساتھ تعلق کا اقرار بھی کر چکے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے ،

متعلقہ خبریں