دو سالوں کے گلے ختم ۔۔۔۔ شاہ رخ خان نے مداحوں کے دل جیتنے کے لیے ایسا کام کرنے کی ٹھان لی کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

2019 ,جنوری 21



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی وڈ کے کنگ خان ایک بار پھر مداح کا دل جیتنے کیلئے تیار ہیں ، گزشتہ 2 سال میں شاہ رخ خان کی کو بہت سی فلموں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم اب وہ فلم سکرین پرایک نئے انداز میں واپس نظر آئے گئے ،، بولی وڈ کنگ گزشتہ 2 سال میں یہ پہلی فلم نہیں تھی جسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن مسلسل ناکام فلموں کے بعد اب شاہ رخ جلد ہی عامر خان کی ٹھکرائی گئی بائیوگرافی فلم میں بھارت کے پہلے خلا باز راکیش شرما کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ، شاہ رخ خان جلد ہی اس فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے لیکن اب شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک اور تازہ خبر آئی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی کامیاب ایکشن فلم سیریز ’ڈان‘ کی آخری فلم میں بھی نظر آئیں گے شاہ رخ خان کی ڈان سیریز کی تیسری فلم کا نام ڈان دی فائنل چیپٹر ہوگا ، جو کہ اس سیریز کی آخری فلم ہوگی پہلی 2 فلموں کی طرح اس فلم کو بھی فرحان اختر ہی اداکاروں کو ہداہت کار دیں گے ، فلم کی ٹیم نے ڈان تھری کے حوالے سے کسی بھی قسم کا اعلان نہیں کیا ، لیکن آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم اس کا اعلان کر دے گی اور تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا ، تاہم فلم کی مرکزی اداکارہ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا، اس فلم میں شاہ رخ خان کیساتھ کسی نئی اداکارہ کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے،،

متعلقہ خبریں