پیوٹن کو بڑا دھچکا، انتہائی اہم ترین شخصیت انتقال کر گئی

2018 ,نومبر 23



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے ملٹری انٹیلی جنس کے چیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 62 سالہ ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل ایگور کوروبوف طویل علالت کےبعد آنجہانی ہوگئے ہیں۔ فوت ہونے والے انٹیلی جنس چیف سنہ 2016ء سے اس اہم ترین ریاستی عہدے پر فائز تھے۔ تا حال ان کے جانشین کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف جنرل ایگور سیرگون جنوری 2016ء کو انتقال کرگئے تھے۔روسی ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے کا قیام 1918ء میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں