عمران خان کے قریبی دوست کی لندن پولیس کے ہاتھوں گرفتاری ۔۔۔ ریحام خان ایک بار میدان میں آگئیں، اب تک سب سے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,اپریل 12



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور ” ابراج کیپٹل لیمیٹڈ “ کے بانی عارف نقوی کی میٹروپول پولیس برطانیہ کے ہاتھوں لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے گرفتاری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ جسے سن کر عمران خان بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے ۔ برطانیہ میں میٹروپول پولیس نے سرمایہ کاروں کے ساتھ فراڈ کے الزام میں دبئی کی نجی کمپنی’’ ابراج کیپیٹل لمیٹیڈ ‘‘کے چیف ایگزیکٹو اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جانے والےعارف نقوی کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا ہے جبکہ ان کے منیجنگ پارٹنر مصطفیٰ عبدالودود کو امریکا میں گرفتار کر کے فیڈرل کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے ،جبکہ برطانوی پولیس کے مطابق عارف نقوی کو ریمانڈ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انھیں 18 اپریل کو بذریعہ ویڈیو لنک برطانیہ کی وییسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام نے گذشتہ روز مصطفیٰ عبدالودود کو فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جہاں پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2014 سے کمپنی کے دیوالیہ ہونے تک عارف نقوی اور عبدالودود ابراج کے فنڈز کی کارکردگی کے بارے میں جھوٹ بولتے رہے اور ان کی مالیت میں 50 کروڑڈالر سے زائد کی کمی ہوئی،عارف نقوی اورعبدالودود نے ذاتی فائدے اور دیگر مقاصد کے حصول کے لیے سرمایہ کاروں کے فنڈز کو کروڑوں اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عارف نقوی کو بھی برطانیہ سے امریکہ منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔دوسری طرف عارف نقوی کی گرفتاری کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آ گئی ہیں اور اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بے شک اللہ بڑا انصاف کرنے والا ہے ۔آج عارف نقوی کی حقیقت سامنے آئی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک ایک کر کے سارے بےنقاب ہوں گے کیونکہ آغاز میں جتنی بھی مشکلات ہوں آخر کار جیت سچ کی ہی ہوتی ہے‘‘۔ریحام خان نے ’’کرپٹ ٹولہ‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ ’’دی بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے عارف نقوی کو ہیلتھ کیئر فنڈ کی مد میں دی گئی، رقم انہوں نے ہیلتھ کیئر کی بجائے اپنی کمپنی ابراج کے کیش شارٹ فال کو پورا کرنے اور دیگر سرگرمیوں میں خرچ کر دی۔ریحام خان کے ان ٹویٹس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ’’ٹائیگرز ‘‘نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے جبکہ ریحام خان کے بعض حمایتی بھی میدان میں کود پڑے ہیں ۔

متعلقہ خبریں