عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

2019 ,جولائی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے 4چھٹیوں کا اعلان کیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات 12سے 15اگست تک ہو ں گی ۔وزارت داخلہ نے 17اگست کو ورکنگ ڈے قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ عید الاضحی 12اگست بروز پیر کو ہو گی اور چھٹیا ں پندرہ اگست بروز جمعرات تک ہونگی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروزاتواکونظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحیٰ 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔رویت ہلال رسیرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔ نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔ذی الحج کے چاندکی شرعی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہجری کیلنڈر کے مطابق محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا، جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عید الا ضحیٰ کے بعد محرم کی تعطیلات کی تاریخوں کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔فواد چوہدری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔ جبکہ عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست کو ہوگی۔ وفاقی وزیر سائنساینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا چلئے اب اس عید کی بحث ختم، اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحیٰ اور محرم کب ہیں۔انہوں نے کہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحیٰ سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کا بھی پیشگی اعلان کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر فوادی چوہدری نے عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو ہونے کی پیشن گوئی کی تھی، جو درست ثابت ہوئی۔ جبکہ اب وفاقی وزیر نے عید الضحیٰ اور محرم کی تعطیلات کا بھی پیشگی اعلان کر دیا ہے۔ تاہم دوسری جانب علماء کرام وفاقی وزیر کے اعلان کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔علماء کا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری دینی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔ اسلامی مہینوں کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں