وزیراعظم عمران خان نے ویڈیسٹ انڈیز کے خلاف مدمقابل قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

2019 ,مئی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستانی ٹیم ورلڈک کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ مد مقابل ہے تاہم اس موقع پر وزیراعظم عمران خان قومی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میری ٹیم کو آج بھی وہی نصیحت ہے جو کہ میں نے انہیں میچ سے پہلے کی تھی ، اپنی 100 فیصد کار کردگی دکھاﺅ، آخری گیند تک مقابلہ کرو اور شکست کے خوف کو اپنے ذہن میں داخل نہ ہونے دو کہ وہ آپ کی حکمت عملی اور کھیل پر اثر انداز ہوسکے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں اور سپورٹ سرفراز اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    متعلقہ خبریں