شہباز شریف تو بڑے بُرے پھنسیں ۔۔۔۔ نیب نے اچانک ایسی کارروائی ڈال دی کہ پٌوری ن لیگ حیران رہ گئی

2019 ,فروری 12



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نے قومی شہباز شریف کے خلاف ایک نیا ریفرنس دائر کردیا، آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کیس میں 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، فواد حسن فواد اور احمد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر 18فروری کو فرد جرم عائد کردی جائے گی. احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کیس میں 3 ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ، فواد حسن فواد اور احمد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان پر 18فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، منگل کے روز احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی ، احتساب عدالت نے 10 جنوری کو مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے کاروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ، جس پر نیب حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان کو متعدد نار طلب کیا ، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ، تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ، جس پر احتساب عدالت نے نیب رپورٹ کے بعد پیراگون سوسائٹی کے ڈرایکٹر ندیم ضیا ، کامران کیانی اور خالد حسین کو اشتہاری قرار دے دیا ، عدالت نے کیس میں ملوث شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے 18 فروری کو طلب کر رکھا ہے ، ضمنی ریفرنس کے مطابق دیگر ملزمان فواد حسن فواد ، احد چیمہ ندیم ضیا ، کامران کیانی ، شاہد شفیق ، بلال قداوائی سمیت دیگر شامل ہیں ، ضمنی ریفرنس کے مطابق شہباز شریف نے اکتوبر 2014ء میں غیر قانونی احکامات جاری کیے۔ شہباز شریف نے مارچ 2014ء میں بھی غیر قانونی احکامات جاری کیے ، مارچ 2014ء میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا ، شہباز شریف نے غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں