نواز شریف ہمارے 99 روپے کب واپس کرو گے ۔۔۔۔۔؟؟ ملاحظہ کیجیے قومی اسمبلی میں سنایا جانیوالا تازہ ترین سیاسی لطیفہ ، پڑھ کر شئیر بھی کیجیے

2018 ,جنوری 30



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ان دنوں میاں نواز شریف کی کرپشن ایک ہاٹ ایشو ہے جس پر بے انتہا بات ہو چکی ہے اور آگے بھی ہو گی ، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شریف خاندان المعروف سسیلین مافیا کی کرپشن کے مسئلہ کو زندہ کیے رکھا ۔ قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران (ن) لیگ کے ایک رُکن قومی اسمبلی کی تقریر میں اس وقت ایک دلچسپ موقع آیا اور ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا جب مذکورہ رکن نے اپنی تقریر کے دوران ایک کہانی سنائی کہ ایک باپ نے اپنے تین بیٹوں کو ایک ایک سو روپیہ دیا اور کہا کہ ایسی چیز خرید کر لاؤ جس سے کمرہ بھر جائے۔ تینوں بیٹے بازار چلے گئے۔ بڑی سوچ بچار کے بعد ایک بیٹا سو روپے کی کپاس خرید لایا مگر کمرہ نہ بھر سکا۔ اب دوسرا بیٹا سو روپے کا بھوسہ خرید لایا مگر اس سے بھی کمرہ نہ بھر سکا۔ تیسرا بیٹا بہت ذہین تھا وہ گیا اور ایک روپے کی موم بتی خرید لایا ۔ اسے جلا کر کمرے میں رکھ دیا اس کی روشنی سے سارا کمرہ بھر گیا۔ اس کے بعد مذکورہ رُکن قومی اسمبلی نے کہا۔۔ہمارے میاں صاحب بھی اس بوڑھے کے تیسرے بیٹے کی طرح ہیں ۔ جس دن سے وزیراعظم بنے ہیں ملک کو خوشحالی کی روشنی سے منور کر دیا۔ عین موقع پر اسمبلی ہال کی پچھلی نشستوں سے ایک رکن اسمبلی کی آواز آئی ۔ ” وہ سب تو ٹھیک ہے باقی 99 روپے کہاں ہیں، وہ بھی واپس لاؤ ؟ یہ جملہ ادا ہونے کی دیر تھی کہ پورا ایوان قہقہوں اور تالیوں سے گونج اٹھا ۔ 

متعلقہ خبریں