عالمی بینک پاکستان کو 46 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) عالمی بینک پاکستان کو 46 کروڑڈالرقرض فراہم کرے گا، قرض کی رقم تعلیم اوربجلی کے منصوبوں پرخرچ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان سمیت دیگر ممالک کو مختلف شعبوں کیلئے قرض فراہم کرتا رہا ہے، عالمی بینک پاکستان کو 46 کروڑڈالر قرض فراہم کرے گا، قرض کی رقم تعلیم اور بجلی کے منصوبوں پر خرچ ہوگی، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ 40 کروڑ ڈالر تعلیمی شعبے کیلئے دیئے جائیں گے،6 کروڑ ڈالر بجلی کے ترسیلی نظام پرخرچ ہوں گے۔

    متعلقہ خبریں