بریکنگ نیوز: نامور پاکستانی اینکر پرسن پر قاتلانہ حملہ۔۔۔ جاں بحق ہونے کی اطلاعات

2019 ,جولائی 9



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے خیابان بخاری میں کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں نامور اینکر پرسن جاں بحق ہوگئے جو کہ سماء ٹی وی سے بھی منسلک تھے۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں گزشتہ 30 منٹ میں فائرنگ کے تین واقعات ہوئے جن میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے خیابان بخاری میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس میں پاکستان کے نامور اینکر پرسن مرید عباس جاں بحق ہوگئے۔ مرید عباس کا شمار پاکستان کے مایہ ناز اینکروں میں ہوتا ہے جبکہ مرید عباس سماء ٹی وی سے بھی منسلک رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس گاڑی پر آرہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے انکی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، فائرنگ جھگڑے کلے دوران ہوئی، جبکہ فائرنگ کرنے والے بھی کار پر ہی سوار تھے ۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں اُٹھا کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی مرید عباس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ مرید عباس کی لاش کا پوسٹمارٹم جاری ہے تاہم موت کی وجوہات زیادہ خون بہہ جانا بتایا جا رہا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس کی نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شوہاد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔


متعلقہ خبریں