نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے دفتر میں خوفناک آتشزدگی

2019 ,مارچ 6



نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت میں سرکاری دفاتر کی عمارت سی جی او  کے چھٹی منزل پر واقع انڈین ایئر فورس کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی جی او کمپلیکس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس منزل پر بھارتی فضائیہ کے علاوہ وزارت پانی و نکاسی اور جنگلات کے علاوہ کئی اہم سرکاری محکموں کے دفاتر موجود ہیں۔ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں موجود ملازمین کو بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا جب کہ فائربریگیڈ کی 24 گاڑیوں نے 3 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمارت میں کولنگ کا عمل ممکن ہونے تک نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم  آتشزدگی سے اہم سرکاری فائلیں جل جانے کا خدشہ ہے۔

CGO 2

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم شارٹ سرکٹ کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رواں برس اس عمارت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلا واقعہ جنوری میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کی رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے اٹارنی جنرل نے دستاویزات چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

متعلقہ خبریں