فواد چوہدری نے روہیت ہلال کمیٹی کی متبادل روہیت ایپ متعارف کروا دی

2019 ,مئی 31



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان کی پہلی چاند دیکھنے کیلئے خصوصی ویب سائٹ کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند دیکھنے کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کر دیا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے یہ اعلا ن عید الفطر سے چند دن قبل ہی کیا گیا ہے، چاند دیکھنے کیلئے اس موبائل ایپلی کیشن کا نام ” روہیت رکھا گیا ہے۔

جو کہ گوگل کے ایپ سٹور پر مفت میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین چاند کی عمر ، اس کے مرحرلے اور اسلامی ہجری کیلنڈر کے بارے میں درست معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ یہ بھی پتا لگایا جا سکتا ہے کہ چاند اس وقت کونسے خطے میں دکھائی دے رہا ہے۔

    متعلقہ خبریں