2018 ,مارچ 15
ججز کے پینل نے سڑکوں کی صفائی کرنے والی خاتون کو مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے انہیں ملکہ حسن کے اعزاز اور تاج سے نوازا جس کے بعد وہ سال 2018 کی خوبصورت ترین خاکروب بن گئیں۔مراکشی میڈیا کے مطابق خاتون 2 بچوں کی ماں ہیں اس لیے وہ اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری کے فرائض بھی اچھے سے انجام دیتی ہیں، سناء سخت محنت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں۔مقابلے میں فتح حاصل کرنے کے بعد سناء کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سرکاری وردی زیب تن کرے اپنے پیشہ وارانہ امور سرانجام دے رہی ہیں۔
ملکہ حسن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے پیشے پر بہت فخرہے اور وہ سڑکوں کی صفائی کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں کیونکہ اس کے ذریعے ہی اُن کے گھریلو اخراجات اچھے سے چل رہے ہیں۔ایونٹ کا انعقاد کرنے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن جیتنے کے لیے خوبصورتی اور صفائی کا ہونا لازم ہے اور ساتھ میں یہ بھی شرط ہے کہ اُس کا تعلق خاکروب شعبے سے ہی ہو۔