کیا خوبصورت جوڑی ہے ایسا لگتا ہے کہ ۔۔۔۔ اپنی بیٹی ایوانیکا کو ایک غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر امریکی صدر ٹرمپ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ یقین نہیں کریں گے

2019 ,جولائی 2



سیؤل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جملوں اور حرکتوں کی وجہ سے ناصرف مشہور ہیں بلکہ وہ اس حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا کی اکثر زینت بھی بنے رہتے ہیں۔ٹرمپ کسی بھی ملک کے دورے پر جاتے ہیں تو وہاں وہ کچھ ایسا کہہ جاتے یا کر جاتے ہیں کہ میڈیا ان کو اس پر تنقید کا نشانہ بنا لیتا ہے مگر ’’بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘‘ کے مصداق امریکی صدر کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔جنوبی کوریا کے دورے کے دوران بھی ٹرمپ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، جنوبی کوریا کے ایئربیس پر تقریب میں اپنی بیٹی ایوانکا کے ہمراہ اسٹیج کی طرف بڑھتے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر جملہ کس دیا۔ٹرمپ نے ایوانکا کے ساتھ پومپیو کو دیکھ کر بچوں کی مشہور داستان ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ کے حوالے سے جملہ جڑ دیا کہ ’’کیا خوبصورت جوڑی ہے، جیسے حسینہ اور حیوان!‘‘اس موقع پر ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ سے تشبیہ دینے پر امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا چہرہ جھینپی ہوئی مسکراہٹ کے ساتھ سرخ ہو گیا۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو شمالی اور جنوبی کوریا کے بارڈر پر ملنے کی دعوت دی شمالی کوریا نے اسے ’بہت دلچپسپ تجویز‘ قرار دیا ہے۔ جاپان میں جی-20 سربراہی اجلاس کے بعد امریکی صدر جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ سنیچر کو وہ دو روزہ دورے پر سیول پہنچے۔ اس دورے کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ ایٹمی پروگرام ختم کرنے کے مذاکرات کی بحالی تھا۔ صدر ٹرمپ نے بظاہر غیر متوقع طور پر کم جونگ سے ملاقات کا اشارہ دیا ۔ جاپان کے شہر اوساکا میں جی-20 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید تفصیلات بھی بتائیں۔ انھوں نے رپورٹروں کو بتایا کہ سنیچر کی صبح میں نے کم جونگ کے خیالات جاننے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’اگر وہ وہاں آتے ہیں تو ہم ایک دوسرے سے 2 منٹ کے لیے ملاقات کریں گے اور یہ بہتر ہے۔‘ وہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کے ساتھ ناشتے سے پہلے رپورٹروں سے بات کر رہے تھے۔

متعلقہ خبریں