شائقین کرکٹ کیلئے کرکٹ کی دنیا سے اہم ترین خبر آگئی

2019 ,ستمبر 5



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو تین سال کیلئے قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس کیساتھ ہی انہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کوچنگ کی اجازت دیدی گئی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پی ایس ایل کوچنگ کیلئے وقار یونس یا بورڈ کے کسی اور ملازم نے درخواست دی تو بورڈ انتظامیہ کیس ٹو کیس فیصلہ کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں