سعودی عرب نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔۔۔۔ پاکستان کے بُرے وقت میں بڑا اعلان کردیا، حکومت کے لیے زبردست خوشخبری

2019 ,جولائی 1



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کو آج سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا۔سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل فراہم کیا جائے گا اور سعودی عرب 3 سال تک پاکستان کو 9 ارب 90 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سعودی عرب نےگزشتہ سال پاکستان کیلئے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، پیکیج میں بیرونی ادائیگیوں کے لیے 3 ارب ڈالر بھی شامل تھے جب کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کل 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے۔واضح رہے کہ اکستان کو سعودی عرب کی جانب سے تیل فراہمی جولائی سے شروع ہوگی، تیل کی مجموعی لاگت 9.9 ارب ڈالر ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ برس اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب پاکستان کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔واضح رہے سعودی عرب کے سفارت خانے نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان مؤخر ادائیگی پرماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل حاصل کرے گا.سفارت خانے کے اعلامیہ کے مطابق جولائی میں پاکستان کو تیل کی فراہمی شروع ہوگی، تیل کی فراہمی کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا. خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ اکتوبرمیں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، پاکستان کو دیا جانے والا معاشی پیکج 3 ارب ڈالر کا تھا۔سعودی عرب نے پاکستان کو آج سے مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس پرسعودی سفارت خانہ کے مطابق پیکج سے پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی، پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر مالیت کے معاہدےہوئے تھے.

متعلقہ خبریں