10 لاکھ ڈالرز کا انعام ننھے منے بچے نے جیت لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 16:39 شام

اس کروڑ پتی ننھے منے بچے کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ اس کے والدین نے اس کا اکاﺅنٹ بچپن میں ہی اس کی پیدائش کے وقت مشہور لاٹری بونس بونڈ کھلوا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اس بچے لاٹری نکل آئی ہے جس کی کم و بیش10 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اس خوش قسمت بچے کا نام اس کے والدین کے خواہش کے مطابق میڈیا کو نہیں بتایا جا رہا۔منتظمین کے مطابق انعامی لاٹری جیتنے والا یہ سب سے کم عمر بچہ ہے۔ اس کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس لاٹری کے نکلنے پر بہت خوش ہیں۔