یوزی لینڈ میں7.8شدت کا شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری،پاکستان کی کرکٹ اور خواتین ہاکی ٹیم بھی وہاں موجود ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 13, 2016 | 14:12 شام

ویلنگٹن(آن لائن) نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کرائسٹ چرچ کے نردیک اتوار کے روز 7.8شدت کے زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے ،زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں او ر ملک کے کئی علاقوں میں بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ہوٹل سے باہر آ گئے.امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلز لہ رات کے وسط میں جنوبی جزیرہ نما شہر کرائسٹ چرچ سے 90کلومیٹر شمال میں آیا جوکہ پانچ سال
ادھر نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی خوف و حراس کے باعث اپنے ہوٹلوں سے باہر آ گئے ۔پاکستان ویمن ٹیم بھی اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے ،ویمن ٹیم کی کھلاڑی بھی کرائسٹ چرچ میں اپنے ہوٹل سے با ہر آگئیں ۔ محکمہ شہری دفاع نیوزی لینڈ کے مطابق زلزلے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بڑے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور متعدد جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں ۔وزیر اعظم جوہن کے نے ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے رات کے زلزلے میں ہر کوئی محفوظ ہے ، واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ میں2011میں 6.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں185افراد ہلا ک ہو ئے تھے۔