اگر رات کے وقت آپ یہ ایک کام کرنا چھوڑ دیں تو وزن تیزی سے کم ہوجائے گا، سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کا سب سے بہترین اور آسان طریقہ بتادیا

2017 ,جولائی 26



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا ایک بار لاحق ہو جائے تو اس سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ اکثراوقات کڑی ورزشیں اور مہنگے علاج بھی کام نہیں آتے۔ وقتی افاقہ ہوتا ہے اور پھر موٹاپا واپس آجاتا ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں نے ایک ایسا کام بتا دیا ہے جو رات کے وقت ’نہ‘ کرکے آپ موٹاپے سے آسانی کے ساتھ چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ کام ہے’رات کا کھانا۔‘ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ اگر آپ رات کا کھانا ترک کردیں تو آپ کا وزن تیزی سے کم ہونا شروع ہو جائے گا اور بہت کم عرصے میں آسانی کے ساتھ آپ کو موٹاپے سے نجات مل جائے گی۔امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے ہیں۔ انہوں نے چوہوں کے دو گروپوں میں سے ایک کو کچھ عرصے تک رات کے وقت کھا نا کھلایا جبکہ دوسرے گروپ کو اتنی ہی کیلوریز کا حامل کھانا دن کے وقت کھلاتے رہے۔ آخر میں انہوں نے دیکھا کہ جن چوہوں کو رات کے وقت کھانا دیا جاتا رہا تھا وہ موٹاپے کا شکار ہو چکے تھے۔ اس کے برعکس جن چوہوں کو دن کے وقت کھانا دیا جاتا رہا ان کا وزن جوں کا توں رہا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوزف تاکاہاماشی کا کہنا تھا کہ ”کھانا اسی صورت میں مفید ہوتا ہے جب آپ بیدار اور آپ کا جسم متحرک ہو۔ رات کے وقت کھاناکھانے سے آدمی اس لیے موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے کہ رات کو جسم غیرمتحرک ہو جاتا ہے۔ “

متعلقہ خبریں