نثار نے بلاول کو پیدائشی نقص دور کرانے کا مشورہ دیدیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 10:39 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ پی پی کاکرپشن مخالف مہم چلاناایسےہےجیسے بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے،بلاول بھٹو کی والدہ کا نام بھی پاناما لیکس میں ہے ۔اسلام آباد میں ریپڈ رسپانس فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بچے کی اوپ پٹانگ باتوں کا جواب نہ مانگا جائے ، ان کے کان میں کسی نے کہہ دیا ہے کہ عمران خان اسٹائل اپنانے سے کشتی پار لگ جائے گی، بلاول
چودھری نثار نے کہا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں پیسے کی خاطر لوگوں کو زندہ جلایا گیا، کریڈٹ دیں ہم سفاک قاتل کو بینکاک سے اٹھا کر لائے،تھائی لینڈ کے وزیر داخلہ کو خط لکھ رہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز نےیہاں آکر ایک شخص کو قتل کیا اور لے گئے،امریکی سفارتخانےکوکہاہےآئندہ خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اے ڈی خواجہ جیسے ایماندار آئی جی کا برا حال کیا گیا،وزیرداخلہ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جبری رخصت پر بھیجنا افسوسناک عمل ہے ۔چودھری نثار نے مزید نے کہا کہ تین ہفتے زور لگانے کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن ہوا ،کابینہ میں مطالبہ کروں گا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔