سپائیڈر لندن سے پاکستان روانہ،سب سے پہلے ڈان لیکس پر فاتحہ پڑھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 04:48 صبح

لندن: (مانیٹرنگ) برطانیہ میں دو ہفتے قیام کے بعد چودھری نثار پاکستان روانہ ہو گئے۔ لندن میں قیام کے دوران انہوں نے اپنا مکمل چیک اپ کروایا۔ جس میں ان کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ واضح رہے کے ان کے جانے کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ دب گیا۔انہوں نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مزید بہتر کام کریں گے۔