چودھری نثار دہشتگردوں کے سہولت کار قرار،ایک صوبائی کی دُم کو آگ لگ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 18, 2016 | 17:46 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ) سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نےکہاہےکہ چوہدری نثار کے خلاف دہشت گردوں کی سہولت کاری کا مقدمہ درج ہونا چاہئیے۔ ادھر رانا ثناء اللہ کاکہناہےکہ کون سی تنظیمیں کالعدم ہیں اور کون سی نہیں، اس کا تعین کرنا ہوگا۔کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ کیا آئی، اپوزیشن کو بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کا موقع خوب ہاتھ آیا۔سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے تو وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دے کر سزا کا مطالبہ کرڈالا۔پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناٰء کاکہناتھاکہ
کون سے دہشت گرد ؟ کیسے دہشت گرد ؟ ۔ کالعدم تنظیموں سے متعلق معاملات واضح ہونا چاہئے۔اپوزیشن کا مطالبہ اپنی جگہ مگر حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت فیصلے تو کرنے ہی ہوں گے۔