عمران کی گرفتاری کافیصلہ ،ن لیگ نے اپنے پاﺅں پرمارنے کے لئے کلہاڑا تیار کرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 19:09 شام


لاہور(عقیل ملک)مسلم لیگ ن کی قیادت نے عمران خان کو اسلام آباد کو بند کرنے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ فیصلہ غیر ملکی سفارت خانوں کی طرف سے حکومت کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کو جواز بنا کر کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتاری اور عمران کے لئے محفوظ جگہ کے انتظامات کرلئے ہیں۔پرویز رشید نے اسی لئے کہا تھا کہ وہ شرط لگا کر کہتے ہیں کہ 30اکتوبر کو عمران خان اسلام آباد میں نہیں ہونگے کہیں اور ہونگے جہاں ہونگے اس کا انہیں پتہ ہے۔کسی بھی بہانے سے عمران خان کو گرفتار کیا گ

یا تو پی ٹی آئی جو ممکنہ طورکسی کے اشارے پر پُرجوش ہے ، اس کے کارکن اشتعال میں کچھ بھی کر سکتے ہیں جو عمران خان کی موجودگی میں بھی نہیں ہوسکتا۔پاک فوج ڈان میں خبر فیڈ کئے جانے پر پہلے ہی خفا ہے۔